عالمی خبریں

دنیا کے امیر ترین لوگوں کو اربوں ڈالر کا نقصان، مسک سے لے کر امبانی-اڈانی تک سبھی معاشی طوفان کے نرغے میں

ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک کو 24 گھنٹے میں ایک لاکھ کروڑ سے زیادہ کا نقصان ہوا جبکہ ہندوستانی کاروباری گوتم اڈانی 100 ارب ڈالر کے کلب سے باہر ہوگئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ایلون مسک کی فائل تصویر</p></div>

ایلون مسک کی فائل تصویر

 

بازار میں آئی گراوٹ کی وجہ سے دنیا کے امر ترین لوگ اس وقت زبردست نقصان کا سامنا کر رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں جن ٹاپ-20 ارب پتیوں کو شدید جھٹکا لگا ہے اس میں دنیا کے سب سے امیرشخص ایلن مسک بھی شامل ہیں جنہیں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ انہیں ایک دن کے اندر 1 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ 'بلومبرگ بلینیئرس' کے مطابق اس طوفان سے جی بیجوس، مارک زکربرگ سمیت ہندوستانی کاروباری مکیش امبانی اور گوتم اڈانی بھی نہیں بچ سکے ہیں اور انہیں بھی اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی بازار میں آئی گراوٹ کی وجہ سے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کی نیٹ ورتھ 2.14 ارب ڈالر یعنی 17,973 کروڑ روپے کم ہوتے ہوئے 111 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ وہ اس وقت دنیا کے 11ویں سب سے امیر شخص ہیں۔ جبکہ دوسری طرف اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی کی نیٹ ورتھ میں 1.57 ارب ڈالر یعنی 13,186 کروڑ روپے کی کمی درج کی گئی ہے۔ اس نقصان کے ساتھ ہی اڈانی 100 ارب ڈالر کے کلب سے باہر ہوگئے ہیں اور اب ان کی جائیداد 99.6 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

Published: undefined

بھاری نقصان کے بعد ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے سی ای او ایلن مسک کی نیٹ ورتھ 1.14 لاکھ کروڑ کم ہو کر اب 237 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ اس کے بعد دوسرا سب سے بڑا نقصان امیزن کے جیف بیجوس کو ہوا اور ان کی دولت 6.08 ارب ڈالر یا قریب 51000 کروڑ روپے گھٹ کر 195 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ دنیا کے ٹاپ-10 امیروں میں شامل دیگر ارب پتیوں کی بات کی جائے تو فرانسیسی رئیس برنارڈ ارنالٹ کی دولت 2.30 ارب ڈالر کم ہوگئی ہے اور یہ 181 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ فیس بُک کے مارک زکربرگ کی نیٹ ورتھ 5.75 ارب ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ 178 ڈالر پر آگئی ہے۔ اس کے علاوہ بل گیٹس کو 1.8 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور ان کی دولت ابھی 157 ارب ڈالر ہے۔

Published: undefined

دیگر امیر ترین لوگوں میں لیری الیسن کو 1.62 ارب ڈالر کا نقصان ہوکر دولت 156 ارب ڈالر اور سرمایہ کار وارین بفے کو 1.60 ارب ڈالر کی کمی ہوکر نیٹ ورتھ 145 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔ اسٹیو والمر کو 2.14 ارب ڈالر کے نقصان کے ساتھ ان کی دولت 140 ارب ڈالر ہے جبکہ لیری پیج کی نیٹ ورتھ میں بڑی کمی کے ساتھ 5.06 ارب ڈالر کا نقصان درج کیا گیا ہے اور ان کی دولت اب 137 ارب ڈالر ہوکر رہ گئی ہے۔ دنیا کے دسویں سب سے امیر شخص سرگیئی برین کو 4.72 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور ان کی دولت 130 ارب ڈالر آ گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined