امریکہ کے 46 ویں صدر عہدہ کا حلف لینے کے بعد جوبائڈن کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے فون پر بات کریں گے۔ ٹروڈو ایسے پہلے غیر ملکی لیڈر ہوں گے جن سے بائڈن فون پر بات کریں گے۔ یہ جانکاری وہائٹ ہاؤس کی جانب سے دی گئی ہے۔ صدر بائڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کی حلف برداری کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے وہائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ’’مجھے امید ہے جو بائڈن جسٹن ٹروڈو کو فون کریں گے۔ اس دوران بائڈن کیسٹون ایکسیل پائپ لائن کو لے کر لیے گئے ہمارے فیصلے اور کناڈا کے ساتھ امریکہ کے رشتوں کو مضبوط بنانے جیسے اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کریں گے۔‘‘
Published: 21 Jan 2021, 8:20 PM IST
دراصل جو بائڈن نے صدر بننے کے فوراً بعد متنازعہ کیسٹون ایکسیل پائپ لائن کی توسیع پر بھی روک لگانے کے حکم پر دستخط کر دیئے ہیں۔ کیسٹون ایک تیل پائپ لائن ہے جو خام تیل کو کناڈا سے امریکہ تک لے جانے کا پروجیکٹ ہے۔ حالانکہ بائڈن کے اس حکم کے بعد کناڈائی وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس فیصلے سے ناخوش ہیں۔ وزیر اعظم ٹروڈو نے کہا کہ ’’ہم مایوس ہیں، لیکن کیسٹول ایکسیل پر اپنی انتخابی مہم کے وعدے کو پورا کرنے کے صدر کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔‘‘
Published: 21 Jan 2021, 8:20 PM IST
کناڈا کے وزیر اعظم ٹروڈو نے ساتھ ہی کہا کہ ’’میں آلودگی کو کم کرنے، فضائی تبدیلی سے نمٹنے، کووڈ-19 سے لڑنے، متوسط طبقہ کے لیے ملازمتیں پیدا کرنے اور سبھی کے لیے ایک مستقل معاشی اصلاح کی حمایت کر کے بہتر تعمیر کے لیے صدر بائڈن کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔‘‘
Published: 21 Jan 2021, 8:20 PM IST
واضح رہے کہ کیسٹول ایکسیل منصوبہ کو 2015 میں سابق صدر براک اوباما نے نامنظور کر دیا تھا۔ لیکن پھر سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 2017 میں اس فیصلے کو الٹ دیا اور پائپ لائن پروجیکٹ کے لیے اجازت دے دی تھی۔
Published: 21 Jan 2021, 8:20 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Jan 2021, 8:20 PM IST