وارسا: امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو اہم قرار دیا اور یوکرین کے باشندوں کو اپنے ملک میں خوش آمدید کرنے کے لئے پولینڈ کے عوام کی تعریف کی۔ وائٹ ہاؤس کے ایک بیان کے مطابق جو بائیڈن نے پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ کو پولینڈ کی ضرورت ہے، جس طرح پولینڈ کو امریکہ کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
پولینڈ پریس ایجنسی کے مطابق آندریج ڈوڈا نے کہا کہ جو بائیڈن کا دورہ ایک اہم سیکورٹی کا اشارہ ہے۔ جو بائیڈن نے عہد کیا کہ ان کا ملک اور اس کے اتحادی یوکرین کی حمایت کرتے نہیں تھکیں گے اور نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کی اجتماعی سلامتی کے لیے امریکہ کے عزم پر زور دیا۔
Published: undefined
پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا نے یورپی ممالک اور نیٹو پر یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی پر زور دیا۔ جو بائیڈن کیف کے اچانک دورے کے بعد پیر کو پولینڈ پہنچے۔ ایک سال سے بھی کم عرصے میں یہ ان کا دوسرا دورہ تھا۔ وہ بدھ کو یہاں منعقد ہونے والی بخارسٹ نائن چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined