جنیوا: امریکہ اور روس کے درمیان کئی معاملوں میں کشیدگی کے درمیان دنیا کی دو بڑی عالمی طاقتوں امریکہ اور روس کے صدور کی کل بدھ کے روز مسلسل چار گھنٹے طویل ملاقات کے بعد دونوں نے کشیدگی میں کمی پر اتفاق کیا ہے۔ اس موقعے پرامریکہ روس سربراہ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے جس میں اسٹریٹجک استحکام پر بات چیت شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مزید کہا کہ سربراہ اجلاس کشیدگی کے وقت بھی بات چیت کرنے کی ان کی صلاحیت کو ثابت کرتا ہے۔ یہ کہ دونوں مسلح تنازعات اور جوہری جنگ کے خطرات کو کم کرنے کے لیے بات چیت کرنے کے اہل ہیں۔ بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اسٹارٹ ٹریٹی میں توسیع نیوکلیئر ہتھیاروں کو محدود کرنے کے عزم کی تجدید کرتی ہے۔ اسٹریٹجک بات چیت سے یقیناً ان ہتھیاروں کے خطرات کو کم کیا جائے گا۔
Published: undefined
یہ بات چیت جنیوا کے ایک پرتعیش ولا میں بدھ کے روز دونوں صدور کے درمیان ہوئی۔ اس دوران بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ براہ راست ملاقاتیں ہمیشہ بہتر رہتی ہیں۔ انہیں جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تناؤ کو کم کرنے کی کوشش میں ون آن ون ملاقات کی اہمیت پر زور دیا۔
Published: undefined
صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ واشنگٹن نے سرد جنگ کے دوران ماسکو کے ساتھ اتفاق کیا تھا اور اب وہ یہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس ان دنوں بہت مشکل وقت کا سامنا کر رہا ہے۔ امریکہ اور روس نے اپنے اپنے سفیروں کی ایک دوسرے کے دارالحکومت میں واپسی سے اتفاق کیا ہے۔ جنیوا میں بدھ کو روسی صدر ولادی میرپوتین نے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے سفیروں کی ان کے مناصب پر واپسی کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثناء روس کی خبررساں ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق اس سربراہ ملاقات میں امریکہ اور روس نے ایک مشترکہ اعلامیے کی بھی منظوری دی ہے۔ اس کے تحت جوہری جنگ کو روکنے کے طریقے تلاش کیے جائیں گے۔
Published: undefined
صدرولادی میرپوتین نے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں روس میں اپنے سیاسی مخالفین کو خاموش کرانے، جیل میں ڈالنے یا انھیں قتل کرنے سے متعلق سوالوں کے جواب نہیں دیئے ہیں۔ انہوں نے امریکی کمپنیوں اور سرکاری اداروں پر سائبرحملوں کے بارے میں کہا کہ ان میں ان کا یا کریملن کا کوئی کردار نہیں ہے۔ اس کے بجائے انہوں نے امریکہ میں مقیم ہیکروں پر دنیا میں ہونے والے بیشترسائبرحملوں میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا ہے۔ تاہم روسی صدر نے اپنے اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined