عالمی خبریں

بائیڈن انتظامیہ اسرائیل پر مہربان! 73.5 کروڑ ڈالر کا اسلحہ بیچنے کی منظوری

امریکہ کے صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے اسرائیل کو ساڑھے 73 کروڑ ڈالر مالیت کے گائیڈڈ ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے

امریکی صدر جو بائیڈن / آئی اے این ایس
امریکی صدر جو بائیڈن / آئی اے این ایس 

امریکہ کے صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے اسرائیل کو ساڑھے 73 کروڑ ڈالر مالیت کے گائیڈڈ ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

العربیہ کوامریکی کانگریس کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ قانون سازوں کو اس سودے کے بارے میں مئی کے اوائل میں مطلع کیا گیا تھا۔اس کے ایک ہفتے کے بعد اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان مسلح تصادم کا آغاز ہوگیا تھااوراسرائیلی فوج نے 10 مئی کو غزہ کی پٹی اور غربِ اردن میں تباہ کن فضائی حملے شروع کردیے تھے۔

Published: undefined

امریکہ کے مؤقراخبار واشنگٹن پوسٹ نے سب سے پہلے اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے سے متعلق اس سودے کی اطلاع دی تھی۔اس نے ڈیمو کریٹک پارٹی کے ایک رکن کا نام ظاہر کیے بغیر بیان نقل کیا تھا۔انھوں نے بائیڈن انتظامیہ کے اس اقدام پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ اگرجنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالے بغیراسرائیل کو اسمارٹ بم فروخت کیے جاتے ہیں تو اس سے مزید قتل عام ہی ہوگا۔

Published: undefined

اس وقت بائیڈن انتظامیہ خود دوعملی کا شکار ہے اور صدر بائیڈن مشکل میں کھڑے نظرآتے ہیں۔ وہ انسانی اور جمہوری حقوق کے علمبردار رہے ہیں اور انھیں اپنی خارجہ پالیسی کا اہم ستون قرار دیتے ہیں لیکن دوسری جانب اسرائیل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تشدد کے خاتمے سے متعلق بیانات کو امریکہ سے بلاک کرانے میں کامیاب رہا ہے۔

Published: undefined

امریکی قانون کے مطابق مشرقِ اوسط کے خطے میں اسرائیل کی فوجی بالادستی قائم ہونی چاہیے اور صہیونی ریاست کو اس مقصد کے لیے امریکہ کی ہنوز سرپرستی حاصل ہے۔

مگر حالیہ ہفتوں میں صدرجوبائیڈن کی ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان اسرائیل کے شدید ناقد کے طور پر سامنے آئے ہیں۔اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کا نیا سودا منظرعام پر آنے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے تو تنقید کی ہے جبکہ ری پبلکن ارکان نے اس کی حمایت کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کے آئرن ڈوم میزائل نظام کو تقویت پہنچانے کے لیے ہتھیار مہیا کیے جانے چاہییں۔

Published: undefined

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی قانون سازوں نےنئے مجوزہ سودے اور اس کے وقت کے بارے میں سوال اٹھائے ہیں۔انھوں نے یہ تجویز کیا ہے کہ اس سودے کواسرائیل کو جنگ بندی پرآمادہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی غرض سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اخبار کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کانگریس کو ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق سرکاری طور پر مطلع کرتی ہے تو اس کے قانون سازوں کے پاس اس سودے پر معترض ہونے کے لیے 20 دن ہوں گے۔وہ ایک غیرپابند قرارداد کے ذریعے اس کو نامنظور بھی کرسکتے ہیں۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined