ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے اقتصادی محاذ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ’ورلڈ ٹریڈ اسٹیٹسٹکس ریویو -2018‘ کی رپورٹ میں یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں بنگلہ دیش کے برآمدات کے شعبے کی آمدنی میں دو پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
اس رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش اب عالمی تجارتی میدان میں برآمد کنندگان کی فہرست میں 42 ویں نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ یہ ٹیکسٹائل تیار کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔
Published: undefined
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں ٹیکسٹائل کی برآمدات سرفہرست ہے۔ سال 2000 میں دنیا کی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں اس کا حصہ 2.50 فیصد تھا جو سال 2020 میں مستقل طور پر بڑھ کر 6.5 فیصد ہوگیا ہے۔ بنگلہ دیش’ سنگل گارمنٹس ایکسپورٹ‘ کرنے والے ملک کی حیثیت سے اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز