عالمی خبریں

بنگلہ دیش کا بحران: شیخ حسینہ کے عہدہ اور ملک چھوڑنے کے بعد بھی احتجاج جاری، فوج بھی نہیں کر پا رہی قابو

شیخ حسینہ کے وزیر اعظم کا عہدہ اور بنگلہ دیش چھوڑنے کے بعد بھی احتجاج کرنے والی طلبہ تنظیمیں پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ عبوری حکومت کو برداشت نہیں کریں گی

<div class="paragraphs"><p>بنگلہ دیش میں طلباء کا احتجاج / آئی اے این ایس</p></div>

بنگلہ دیش میں طلباء کا احتجاج / آئی اے این ایس

 
IANS

ڈھاکہ: شیخ حسینہ کے وزیر اعظم کا عہدہ اور بنگلہ دیش چھوڑنے کے بعد بھی احتجاج کرنے والی طلبہ تنظیمیں پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ عبوری حکومت نہیں چاہتے اور اقتدار کو انقلابی طلباء اور شہریوں کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ کوئی دوسرا آپشن قبول نہیں کریں گے۔

Published: undefined

اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن پروٹسٹ گروپ کے کوآرڈینیٹر محمد ناہید اسلام اور آصف محمود نے فیس بک پر ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فاشسٹوں اور قاتلوں کو بنگال کی سرزمین پر ہی انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کوئی بھاگ نہیں سکے گا، بے گناہوں کو شام تک رہا کیا جانا چاہئے۔

Published: undefined

بیان میں مزید کہا گیا کہ بنگلہ دیش میں بھی فاشسٹ نظام چلے گا اور نیا بنگلہ دیش بننے سے سیاسی نظم قائم ہو گا۔ آخری فتح تک کوئی سڑکوں سے نہیں نکلے گا۔

شیخ حسینہ کا اگلا قدم کیا ہوگا فی الحال یہ واضح نہیں ہے لیکن ذرائع کے مطابق وہ ہندوستان میں نئی دہلی آ رہی ہیں، جہاں سے وہ لندن ، فن لینڈ یا سوئٹزرلینڈ روانہ ہو سکتی ہیں۔ ذرائع کے کے مطابق پہلے وہ دہلی پہنچیں گی اور اس کے بعد ہی وہ مزید فیصلہ کریں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined