عالمی خبریں

بنگلہ دیش: عوامی لیگ کے کارکنان اتریں گے سڑکوں پر، یونس حکومت کی سخت کارروائی کی وارننگ

شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ نے اپنے بیان میں کہا "ہمارا احتجاج ملک کے لوگوں کے حقوق چھیننے، شدت پسند طاقتوں کے وجود میں آنے اور عام لوگوں کی زندگی میں رکاوٹ ڈالنے کی سازش کے خلاف ہے"۔

<div class="paragraphs"><p>شیخ حسینہ</p></div>

شیخ حسینہ

 

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں ایک بار پھر اپنی حالت سدھارنے کی کوشش میں لگ گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ان کی پارٹی عوامی لیگ آج احتجاجی مظاہرہ ریلی کرنے والی ہے۔ حالانکہ محمد یونس کی قیادت والی بنگلہ دیشی حکومت نے اس ریلی کو منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ اس لیے ریلی کا عوامی لیگ کا یہ منصوبہ ناکام ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دراصل اگست میں طلبا کی بغاوت کے بعد سے عوامی لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں پر بڑھتے تشدد کا سامنا کرتے ہوئے سابقہ حکمراں جماعت اپنے زیادہ تر بڑے رہنماؤں کے جیل میں یا جلاوطن رہنے کے سبب پھر سے منظم ہونے اور اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

Published: undefined

بنگلہ دیش میں ہوئی بغاوت کے تقریباً 3 مہینے بعد پارٹی نے اتوار کو ڈھاکہ میں احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا ہے۔ اس احتجاج کی وجہ گزشتہ مہینے محمد یونس کی قیادت والی عبوری حکومت کے ذریعہ طلبا یونین کی طلبا شاخ پر پابندی لگانا بتائی جا رہی ہے۔ واضح ہو کہ عبوری حکومت نے عوامی لیگ کو فاسسٹ پارٹی قرار دیتے ہوئے اس پر بھی پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہفتہ کو جاری عوامی لیگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "ہمارا احتجاج ملک کے لوگوں کے حقوق چھیننے، شدت پسند طاقتوں کے وجود میں آنے اور عام لوگوں کی زندگی میں رکاوٹ ڈالنے کی سازش کے خلاف ہے۔ ہم آپ سبھی سے عوامی لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ مل کر اس موجودہ حکومت کی بدانتظامی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔"

Published: undefined

وہیں عبوری حکومت نے عوامی لیگ کو اس طرح کے کسی بھی قدم کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ دی ہے۔ ہفتہ کو جاری ایک بیان میں محمد یونس کے پریس سکریٹری شفیق العالم نے کہا کہ اپنی موجودہ شکل میں ایک فاشسٹ پارٹی ہے۔ اس پارٹی کو بنگلہ دیش میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جو کوئی بھی تاناشاہ شیخ حسینہ کے حکم پر ریلیاں، اجلاس اور جلوس نکالنے کی کوشش کرے گا، اسے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی پوری طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عبوری حکومت ملک میں کسی بھی طرح کے تشدد یا قانونی نظام کی حالت بگاڑنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined