پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے لندن دفتر پر اتوار کی رات حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ 24 گھنٹوں کے اندر نواز پر یہ دوسرا حملہ ہے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات کو لندن میں نواز شریف کے دفتر پر 15 سے 20 افراد نے حملہ کیا، جن میں سے کچھ نے چہرے پر ماسک لگائے ہوئے تھے۔ اسی دوران حملہ آوروں اور وہاں موجود مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، جس میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
Published: undefined
جیو نیوز اور دی نیوز انٹرنیشنل کے رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ نے ایک ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آج دوسری بار لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دفتر پر تقریباً 20 افراد کے گروپ نے حملہ کیا۔ حملے کے وقت نواز شریف دفتر کے اندر تھے۔ ٹوئٹ میں مرتضیٰ نے کہا کہ برطانیہ کی پولیس کو بار بار کال کرنے کے باوجود وہ تشدد کو روکنے میں ناکام رہی ہیں۔‘‘
Published: undefined
ساتھ ہی پولیس نے اس حملے کے سلسلے میں اب تک چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے دو حملہ آوروں اور مسلم لیگ (ن) کے دو کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ نواز شریف پر یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اتوار کو ہی قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی۔ دوسری جانب والد پر ہوئے حملے پر ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اکسانے اور بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا جائے۔
Published: undefined
دوسری جانب پاکستانی صحافی نے نواز شریف پر حملے کی معلومات دی ہیں۔ اس صحافی کا نام احمد نورانی ہے۔ احمد کے مطابق نواز پر حملے میں ان کا محافظ زخمی ہوا۔ ایک ٹوئٹ میں احمد نے کہا، "پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر لندن میں پی ٹی آئی کے کارکن نے حملہ کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پارٹی کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے کیونکہ وہ اب اپنی حدیں پار کر رہی ہے۔‘‘ احمد نے مزید کہا کہ تشدد کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز