کابل: شمالی افغانستان کے صوبے بغلان میں میں آنے والے طوفان اور سیلاب کے سبب کم از کم 50 افراد جان بحق ہو گئے۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے اموات کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے صوبائی ڈائریکٹر ہدایت اللہ ہمدرد نے کہا کہ ’’طوفان اور سیلاب نے گزرگاہ نور، جیلگاہ، ناہرین، بغلان مرکزی اور برکہ کے اضلاع کے ساتھ ساتھ صوبائی دارالحکومت پل خمری کو بھی متاثر کیا ہے۔‘‘
Published: undefined
ژنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ طوفان اور سیلاب نے تخار، بدخشان اور سمنگان سمیت دیگر شمالی صوبوں کے حصے کو بھی متاثر کیا، جس سے جانی اور مالی نقصان ہوا۔
وزارت کے ترجمان عبدالمتین کنی نے رائٹرز کو بتایا کہ بغلان میں شدید بارشوں کے بعد پانچ سے زائد اضلاع میں سیلاب آ گیا اور کچھ خاندان پھنس گئے ہیں جنہیں فوری مدد کی ضرورت تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کی رات دو شدید طوفانوں کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا، ’’وزارتِ داخلہ نے علاقے میں ٹیمیں اور ہیلی کاپٹر بھیجے ہیں لیکن ہیلی کاپٹروں میں رات کا منظر دکھانے والی لائٹس کی کمی کی وجہ سے کارروائی کامیاب نہیں ہو سکتی۔‘‘
افغانستان کو گزشتہ مہینے سے بارش اور سیلاب کا سامنا ہے اور اس سے پہلے ملک بھر میں 80 سے زیادہ افراد جان بحق ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined