عالمی خبریں

ویتنام میں عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 50 سے زائد افراد ہلاک

ویتنام کے شہر ہنوئی میں منگل کی رات ایک نو منزلہ اپارٹمنٹ ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے یہ اطلاع دی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

ہنوئی: ویتنام کے شہر ہنوئی میں منگل کی رات ایک نو منزلہ اپارٹمنٹ ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی کئی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔ ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وی این اے نے یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق آگ رات 11:30 کے قریب اس وقت لگی جب بہت سے رہائشی گھروں میں موجود تھے۔ آگ لگنے سے پورے اپارٹمنٹ میں خوف وہراس پھیل گیا اور آس پاس کے لوگ بھی خوفزدہ ہو گئے۔ خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی ٹیم کو 45 گھروں کے ساتھ اپارٹمنٹ کی عمارت تک پہنچنے کے لیے کافی جدوجہد کرنا پڑی کیونکہ یہ عمارت ایک چھوٹی گلی میں تھی۔

Published: undefined

فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو عمارت سے 300 سے 400 میٹر دور روکنا پڑا۔ نجی اسپتال کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد اسپتال میں داخل 54 افراد میں سے کئی کی موت ہوگئی۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Published: undefined

ہنوئی اپنی تنگ گلیوں کے لیے مشہور ہے اور زیادہ تر عمارتیں فرانسیسی نوآبادیاتی دور کی تعمیرات ہیں۔ ان گلیاں سے موٹر سائیکل تو آسانی سے گزر سکتی ہے لیکن بڑی گاڑیوں کے لیے یہ تنگ پڑ جاتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined