جوبا: جنوبی سوڈان میں اتوار کو مسافروں کو لے جا رہے ایک چھوٹے طیارے کے حادثہ کا شکار ہوجانے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دولاپتہ ہیں۔
وزیراطلاعات تبان ابیل نے فون پر رائٹر کو بتایا کہ اس طیارے نے جوبا بین الاقوامی ایئرپورٹ سے یرول شہر کے لئے پرواز کی تھی۔ اس دوران راستہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔
انھوں نے کہا کہ ’’طیارہ حادثہ میں 17لوگوں کی موت ہوگئی لیکن تین لوگ زندہ ہیں۔ طیارہ میں تین بچوں سمیت کل 22 افراد سوار تھے اور دولوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔‘‘
Published: undefined
انھوں نے بتایا کہ اس حادثہ میں زندہ بچ جانے والے اٹلی کے ایک ڈاکٹر ہیں جن کی حالت سنگین ہے اور انکا یرول کے اسپتال میں آپریشن کیا جارہا ہے۔ یہ ڈاکٹر ایک غیر سرکاری تنظیم کے لئے کام کرتے ہیں۔ایک عینی شاہد نے بتایا تھا کہ ندی سے لاشیں نکالی جارہی ہیں۔
جوبا میں واقع جنوبی سوڈان شہری ہوابازی اتھارٹی کے سی ای او ڈیوڈ سوبیک نے طیارہ حادثہ کی تصدیق کی لیکن کہا کہ انھیں ہلاک شدگان کی تعداد کے بارے میں نہیں پتہ۔
جنگ زدہ جنوبی سوڈان میں حالیہ برسوں میں کئی طیارہ حاثے ہوئے ہیں۔ سال 2017 میں خراب موسم کی وجہ سے طیارہ اترتے وقت اس میں آگ لگنے سے چارمسافرزخمی ہوگئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined