عالمی خبریں

قاتلانہ حملے نے زندگی کے متعلق میرے نقطہ نظر کو بدل دیا: ٹرمپ

امریکی صدر اور موجودہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر 13 جولائی کو ایک امریکی 20 سالہ نوجوان کے ہاتھوں قتل کی کوشش کے اثرات اب بھی موجود ہیں

<div class="paragraphs"><p>ٹرمپ / آئی اے این ایس</p></div>

ٹرمپ / آئی اے این ایس

 

سابق امریکی صدر اور موجودہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر 13 جولائی کو ایک امریکی 20 سالہ نوجوان کے ہاتھوں قتل کی کوشش کے اثرات اب بھی موجود ہیں۔ ٹرمپ نے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں حامیوں کے ایک گروپ کے سامنے اعلان کیا کہ قاتلانہ حملے میں زندہ بچ جانے سے ان کے رویے اور زندگی کے بارے میں ان کا نقطہ نظر بدل گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے جمعرات کو پی بی ایس نیوز پر نشر ہونے والی خصوصی تقریب کے ایک ویڈیو کلپ میں مزید کہا کہ انہیں اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ بہترین انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز پنسلوانیا میں ایک بڑے اجتماع میں ہونے والی فائرنگ کے بارے میں کی۔ اس فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔ حملہ آور تھامس میتھیو کروکس بھی مارا گیا تھا۔

Published: undefined

صدر نے خود پر فائرنگ کرنے والے نوجوان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہجوم چیخ رہا تھا "قاتل! قاتل! قاتل!"۔ انہوں نے کہا یہ معاملہ مکمل ناکامی نہیں تھا بلکہ یہ بڑا ہولناک تھا کہ ایسا ہوا۔ جو کچھ ہوا اس کی توقع بالکل نہیں تھی۔ ٹرمپ کی یہ گفتگو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایف بی آئی، محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی اور کانگریس نے سیکرٹ سروس اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں سے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

Published: undefined

مزید برآں امریکی ایوان نمائندگان میں نگران کمیٹی نے بدھ کی شام اعلان کیا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کو محفوظ بنانے میں ناکامی کے پس منظر میں 22 جولائی کو سیکرٹ سروس کے سربراہ سے بھی بات چیت کرے گی۔

ریپبلکن سینیٹر جان باراسو نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے بندوق بردار کی شناخت قانون نافذ کرنے والے حکام نے ایک "مشتبہ" کے طور پر فائرنگ کرنے سے ایک گھنٹہ پہلے ہی کر دی تھی۔ باراسو کے بیانات امریکی کانگریس اور امریکی خفیہ سروس کے ارکان کے درمیان بریفنگ کے بعد سامنے آئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined