لبنان میں تیرہ ماہ کے ٹال مٹول کے بعد حال ہی میں ایک نئی حکومت تشکیل دی گئی ہے مگر ابھی اس نئی حکومت کی کوئی اچھائی یا برائی سامنے نہیں آئی، البتہ وزارت خارجہ کا ایک سکینڈل ضرور سامنے آیا ہے۔ وزارت خارجہ کے اس حیران کن اسکینڈل پرلوگ بھی حیران ہیں۔
Published: undefined
سوموار کے روز لبنانی وزارت خارجہ کی راہداریوں میں وزیر دفاع ، نائب وزیر اعظم اورسابق قائم مقام وزیر خارجہ زینہ عکراور وزارت خارجہ کی سیکرٹری جنرل ہانی لشمیطلی کے درمیان ایک بڑا تنازعہ دیکھنے میں آیا۔ عکر کی سکیورٹی اور شمیطلی کے ملازمین کے درمیان لڑائی ہوئی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ موصوف نے سبکدوش وزیرہ کو ڈاک بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔
Published: undefined
لبنان میں سوشل میڈیا اور مقامی میڈیا پر پھیلنے والی تصاویر میں وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر کو مادی نقصان اور دروازوں کی توڑ پھوڑ کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
اس اسکینڈل پر تبصرہ کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ محمد الحجار نے ٹویٹ کی کہ وزارت خارجہ میں جو کچھ ہوا وہ لبنان کی شبیہ کی نئی توہین ہے۔ وزارت خارجہ کے جنرل سیکریٹریٹ پر ہونے والےدھاوے، حملے اور توڑپھوڑ خاموش رہنا مُمکن نہیں ہے۔ دفتر میں گھس کر توڑپھوڑ قوانین اور مروجہ سیاسی اور جمہوری اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز