بیونس آئرس: لاطینی امریکی ملک ارجنٹائنا کووڈ- 19 سے نمٹنے کے لئے ماڈرنا ویکسین کی دو کروڑ خوراکیں خریدے گا اور اس معاہدے کے تحت پہلی کھیپ اگلے سال تک سپلائی متوقع ہے۔ ارجنٹائنا کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وزارت صحت نے ویکسین کی مقدار کی خریداری کے لئے ماڈرنا کے ساتھ ایک ایم او او پر دستخط کیے ہیں۔ ویکسین کی سپلائی2022 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔
Published: undefined
ارجنٹائن پہلا ملک ہے جس نے روس کی اسپوتنک وی ویکسین کے استعمال کو منظوری دی اور مقامی طور پر پیداوار شروع کی۔ اس کے علاوہ یہاں آسٹرا زینیکا اور سونو فارم ویکسین بھی لگائی جا رہی ہیں۔ ابھی تک ارجنٹائنا میں ایک اعشاریہ نو کروڑ سے زیادہ افراد کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دی جاچکی ہے، جبکہ 50 لاکھ سے زائد افراد نے دوسری خوراک لی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز