اسلام آباد: طالبان نے بین الاقوامی سطح پر افغانستان کی حمایت کرنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔ پاکستانی روزنامہ ڈان کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے گزشتہ روز ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر حمایت کرنے پر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ہے اور ہم افغانستان کے بارے میں پاکستان کے موقف کے شکر گزار ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ افغانستان بین الاقوامی برادری کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا اور تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ ’’ہم امید کرتے ہیں کہ پڑوسی ممالک بین الاقوامی برادری کے سامنے افغانستان کی حمایت جاری رکھیں گے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کئی ممالک نے بین الاقوامی برادری اور امریکہ کے سامنے طالبان کے حق میں آواز بلند کی ہے۔
Published: undefined
ذبیح اللہ نے کہا کہ قطر، ازبکستان اور کئی دیگر ممالک نے افغانستان کے بارے میں مثبت رویہ اختیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ روز قبل چین اور روس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گروپ (طالبان) کے حق میں بات کی تھی۔ انہوں نے پنجشیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجشیر میں جدوجہد ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے ساتھ جنگ کرنا نہیں چاہتے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن قائم کرنے کے بعد طالبان کی ترجیح دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کو بڑھانا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی گروپ نے افغانستان پر حملہ کیا یا حکومت کے خلاف جنگ کی تو اسے مناسب جواب دیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز