مغادیشو: صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو کے ضلع وبیری کے پولیس اسٹیشن میں ہوئے ایک خود کش بم دھماکے میں دو سینیئر پولیس افسران سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہوگئے۔ اس کی تصدیق پولیس اور طبی ذرائع نے کی ہے۔ صومالی پولیس کے ترجمان صادق عدن علی نے بتایا کہ اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں وبیری ضلع پولیس کمانڈر احمد بشانے اور والیو ایڈی پولیس ڈویژن کے نائب کمانڈر عبدی باسط بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
عدن علی نے بتایا کہ ’’ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ خودکش بم حملے میں دو سینئر پولیس افسران، تین فوجیوں اور ایک پڑوسی سمیت چھ افراد ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہوئے ہیں‘‘۔ امین ایمبولینس کے ڈائریکٹر عبدالقادر عبد الرحمن حاجی عدن نے ژنہوا کو ٹیلیفون پر بتایا کہ ان کی ٹیم نے چار لاشیں دیکھی ہیں اور تین زخمیوں کو اسپتال پہنچایا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ شدید تھا جس کی وجہ سے وہاں کے لوگوں میں خوف و ہراس کی کیفیت طاری ہوگئی ہے۔
Published: undefined
یہ حملہ موگادیشو اور اس کے گردونواح میں سخت سیکورٹی کے درمیان ہوا ہے کیونکہ پولیس نے رمضان کے مقدس ماہ کے دوران وہاں کے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر اضافی چوکیاں بنا رکھی ہیں۔ اس حملے کی فوری ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined