عالمی خبریں

جاپان کی راجدھانی ٹوکیو واقع ایک عمارت میں زوردار دھماکہ، کئی افراد زخمی

ٹوکیو میں جے آر شمباسی اسٹیشن کے مغربی کنارے پر ایک عمارت میں مبینہ طور پر دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

جاپان کی راجدھانی ٹوکیو میں ایک زوردار دھماکہ کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جے آر شمباسی اسٹیشن کے مغرب کی طرف ایک عمارت میں دھماکہ ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ علاقہ کئی دفاتر اور ریستورانوں سے گھرا ہوا ہے۔

Published: undefined

جاپان کے ’این ایچ کے نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو میں جے آر شمباسی اسٹیشن کے مغربی کنارے پر واقع ایک عمارت میں مبینہ طور پر یہ دھماکہ ہوا۔ فوری طور پر 4 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، لیکن مزید افراد کے زخمی ہونے کے اندیشے ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ یہ واقعہ دوپہر تقریباً 3.15 بجے پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویروں اور ویڈیوز میں عمارت کی دوسری منزل پر آگ لگی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ دھماکہ سے کھڑکیوں میں لگے شیشے ٹوٹ گئے ہیں جس کے ٹکڑے سڑک پر بکھرے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس اس واقعہ کی جانچ کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined