مقبوضہ بیت المقدس میں جمعہ کی شام ایک فدائی حملے میں کئی اسرائیلیوں کی ہلاکت اور قبل ازیں جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں دس فلسطینی شہریوں کی شہادت کے واقعے کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس متحدہ عرب امارات، چین اور فرانس کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کے انعقاد کا مقصد فلسطینوں اور اسرائیل فوج کے درمیان جھڑپوں اور علاقے کی تازہ کشیدہ صورت حال پر غور کرنا ہے۔
Published: undefined
یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا سلامتی کونسل کے ارکان اس پیش رفت پر متفقہ موقف اختیار کریں گے یا یہ اجلاس تشویش کا اظہار کرنے اور تحمل اور کشیدگی کو کم کرنے کے مطالبے تک محدود ہو گا۔
دوسری طرف امریکا نے بیت المقدس میں ایک فلسطینی کے فدائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے یہودیوں کی عبادت گاہ پر’’واضح دہشت گردانہ حملہ" قرار دیا ہے۔
Published: undefined
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکی حکام اپنے اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اگلے ہفتے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کے آئندہ دورہ اسرائیل میں تبدیلیوں کی توقع نہیں رکھتے۔یہ دورہ اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز