عالمی خبریں

افغانستان میں انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے متحد ہونے کی اپیل

نیڈ پرائس نے کہا کہ ’’وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس نے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ افغانستان کے بارے میں وزارتی اجلاس کی میزبانی کی‘‘۔

انٹونی بلنکن، تصویر آئی اے این ایس
انٹونی بلنکن، تصویر آئی اے این ایس 

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اتحادیوں اور شراکت داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان میں انسانی بحران کو کم کرنے اور دہشت گردی کے خلاف طالبان کو جوابدہ ٹھہرانے کی کوشش میں متحد ہوں۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے بیان میں یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

نیڈ پرائس نے کہا کہ ’’وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس نے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ افغانستان کے بارے میں وزارتی اجلاس کی میزبانی کی‘‘۔ انٹونی بلنکن نے افغانستان کے انسانی بحران کے حل اور شدت پسندی سے نمٹنے کے لئے طالبان کو جوابدہ ٹھہرانے اور افغانوں اور غیر ملکی شہریوں کے لیے محفوظ راستے کی اجازت دینے اور بنیادی حقوق کا احترام کرنے والی شمولیاتی حکومت بنانے پر متحد ہونے کی اپیل کی۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ خواتین اور لڑکیوں سمیت افغان لوگوں کے انسانی حقوق کی حمایت جاری رکھے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ملک دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہ نہ بنے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انسانی امداد وقت پر دستیاب نہیں ہوئی ہے تو آنے والے موسم سرما میں ان سینکڑوں ہزار افغانوں کو خطرہ لاحق ہو جائے گا جن کی روزی کا انحصار زراعت پر منحصر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined