امریکی شہر نیویارک کی عدالت میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق ساتھی اور وکیل مائیکل کوہن نے اعتراف کیا ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران خلاف ضابطہ کارروائیوں کے مرتکب ہوئے ہیں۔ کوہن نے عدالتی کارروائی کے دوران پورن اداکارہ اسٹورمی ڈینئلز اور پلے بوائے میگزین کی ماڈل گرل کیرن مکڈوگل کو کی گئی مالی ادائیگیوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ ان دونوں خواتین نے ٹرمپ کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کر رکھا ہے۔
Published: undefined
عدالت میں مائیکل کوہن کے وکیل لینی ڈیوس نے اپنے دلائل میں واضح کیا کہ اُن کے موکل کے اقدامات حقیقت میں ٹرمپ کے لیے سینے پر گولی کھانے کے مساوی ہیں۔ کوہن نے ٹرمپ کی جگہ گولی کھانے کا دعویٰ کیا تھا۔ ڈیوس نے اپنے مؤکل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حلف کے تحت کوہن نے اعتراف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان دونوں خواتین کو ادائیگیاں اس لیے کی تھیں تا کہ وہ انتخابی عمل کو متاثر کر سکیں۔ نیویارک کے فیڈرل جج نے مائیکل کوہن کے مقدمے کا فیصلہ بارہ دسمبر کو سنانے کا اعلان کرتے ہوئے اُن پر واضح کیا کہ جن الزامات کے تحت انہیں مجرم قرار گیا ہے، اُن کی سزا پینسٹھ برس تک ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
مغربی ورجینیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے انچارج پال مینیفرٹ کو آٹھ مختلف الزامات کا مجرم قرار دے دیا ہے۔ پال منافرٹ پر کُل اٹھارہ الزامات عائد کیے گئے تھے لیکن دس پر جیوری کے اراکین متفق نہیں ہو سکے۔ ان الزامات کے تحت انہتر سالہ منافرٹ کو طویل المدتی سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔ منافرٹ کو مجرم قرار دیے جانے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے انسان ہیں اور کارروائی باعثِ رسوائی ہے۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ عدالتی کارروائی کے بعد سے امریکی صدر نے منافرٹ سے فاصلہ اختیار کر رکھا ہے۔
Published: undefined
دوسری جانب امریکی صدر کے وکیل رُوڈی گولیانی نے امریکی میڈیا پر یہ بیان دیا ہے کہ کوہن کے الزامات سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت سنبھالنے کے بعد کوئی غلط کام کیا ہے۔ امریکی میڈیا میں یہ کہا جا رہا ہے کہ کوہن اور منافرٹ کے اعترافات امریکی صدر کے لیے گہری پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined