امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے اپنی جوہری معاہدے کی شرائط اور ذمہ داریوں میں مزید کمی کا اعلان ناقابل قبول ہے اور ہم ایرانی اعلان کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کینساس کے ایک مقامی ریڈیو اسٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے بارے میں مزید تحقیق کرے گا اور اس سلسلے میں پابندی ختم کر دے گا۔‘‘
Published: undefined
پومپیو نے کینساس کے دورے کے دوران مقامی ریڈیو کو بتایا تہران نے ابھی اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے جوہری فوجی نظاموں کی مزید تحقیق اور ترقی جاری رکھے گا۔ مئی میں ایران نے بڑی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر آہستہ آہستہ تجدید کرنا شروع کی تھی، تاکہ اس معاہدے سے امریکی انخلاء اور دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے جواب میں تہران جوہری ہتھیاروں کے حصول کا سفر دوبارہ شروع کر سکے۔
Published: undefined
تہران نے بدھ کے روز اس پالیسی میں ایک نئے مرحلے کا اعلان کیا ہے کہ اگر یورپی ممالک ایران کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کرتے تو تہران جوہری معاہدے کی مزید شرائط سے دست بردار ہو جائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے سفارتی ذرائع تلاش کرسکتا ہے۔
Published: undefined
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ کئی ماہ پیشتر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ بغیر کسی شرط کے ایرانی رہنماؤں سے ملاقات کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانس، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ستمبر کے آخر میں ٹرمپ اور ان کے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کے درمیان ملاقات کے لئے حالات پیدا کرنے کے لئے ثالثی کر رہا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کی صورت میں جو نتائج تلاش کر رہے ہیں اس کے بارے میں ہمارا موقف واضح ہے۔ مائیک پومپیو نے ایران کی مبینہ دہشت گردی کی عالمی مہمات اور اس کے ’’ناقابل قبول‘‘ بیلسٹک میزائل پروگرام کی مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔
Published: undefined
قبل ازیں ایرانی صدر حسن روحانی نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک اپنی جوہری ذمہ داریوں کو کم کرنے کے لئے اپنے اگلے اقدامات کی تیاری کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورینیم کی افزودگی میں تیزی لانے کے لئے سنٹری فیوجز تیار کرنے کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔
Published: undefined
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ترجمان نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ IAEA کا عبوری ڈائریکٹر سینئر ایرانی عہدیداروں سے ملاقات کے لئے ہفتے کے روز تہران کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 'آئی اے ای اے' نے اپنی تازہ رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined