نیوجرسی: امریکی ریاست نیوجرسی کی مسجد میں فجر کی نماز کے دوران امام مسجد پر چاقو سے قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو جرسی کی مسجد کے امام پر حملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ حملہ آور بتیس سالہ سیریف زوربا کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Published: undefined
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں اقدام قتل، غیر قانونی مقصد کے لیے ہتھیار رکھنا اور ہتھیار کے غیرقانونی استعمال کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے پاسیک کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر کیمیلیا ایم ویلڈیس کا کہنا ہے کہ ملزم پر جرم ثابت ہوگیا تو اسے 20 سال قید تک سزا ہوسکتی ہے تاہم غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزامات میں مزید چھ سال تک کا اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔
Published: undefined
بتیس سالہ ملزم سیرف زوربا کو پولیس نے عدالت میں پیش کر دیا، مقدمے کی سماعت نیو جرسی کی اعلیٰ عدالت کے جج کے سامنے ہوئی جہاں اس پر باضابطہ طور پر سنگین الزامات عائد کیے گئے، عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ملزم کو باقاعدہ گرفتاری کا حکم دیا
Published: undefined
علاوہ ازیں زخمی امام النقیب شادی شدہ اور تین بچوں کے باپ ہیں۔ پولیس نے کہا کہ ان کے مکمل صحت یاب ہونے کی قوی امید ہے۔ حکام کے مطابق پیٹرسن کے میئر آندرے سائیگ، جو رومن کیتھولک اور عرب امریکی ہیں، نے پیر کی صبح اسپتال میں امام النقیب سے ملاقات کرکے ان کی عیادت کی۔
Published: undefined
یاد رہے کہ اتوار کے روز پیٹرسن شہر کی عمر مسجد کے امام پر فجر کی نماز کے دوران قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے امام پر چاقو کے کئی وار کیے، وہاں موجود نمازیوں نے امام کی جان بچائی، تاہم امام مسجد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے امام کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined