تہران: ایران کے صدرحسن روحانی نے میجر جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی فضائی حملہ میں موت پر امریکہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ روحانی نے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا’’امریکہ نے ایک نیا طریقہ اپنایا ہے جو اس علاقے کو بہت خطرناک پوزیشن میں ڈال سکتا ہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا ’’ایران علاقہ میں کسی طرح کی کشیدگی نہیں چاہتا ہے لیکن اس علاقے میں کشیدگی بڑھنے اور عدم استحکام کا سبب امریکہ کا یہ غلط کام ہے‘‘۔
اس سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے الثانی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا تھا کہ ایران علاقے میں کسی طرح کی کشیدگی نہیں چاہتا ہے لیکن غیر ملکی اور اضافی علاقائی فورسز کی موجودگی اور مداخلت سے اس حساس علاقے میں عدم استحکام اور عدم تحفظ کے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔
Published: undefined
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ہفتہ کو قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ بات کہی ۔ ظریف نے کہا ’’ایران کے خطے میں کسی طرح کی کشیدگی نہیں چاہتا ہے لیکن غیر ملکی اضافی سکیورٹی فورسز کی موجودگی اور مداخلت سے ہمارے حساس علاقے میں عدم استحکام اور عدم تحفظ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ، کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے‘‘۔ ظریف نے جنرل سیلمانی کی ہلاکت کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
Published: undefined
انہوں نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے بھی فون پر بات کی اور حالیہ واقعات کے تعلق سے گفت وشنید کی ۔ جعفری اور چین کے وزیر خارجہ نے جنرل سلیمانی کی جمعہ کے روز ہلاکت کے بعد مشرق وسطی اور دنیا میں پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ترکی کے وزیر خارجہ مالود جاویش اوگلو کے ساتھ بھی جنرل سلیمانی کی ہلاکت اور اس کے بعد کی صورت حال پر بات چیت کی ۔ اوگلو نے کہا کہ ان کے ملک نے جنرل سلیمانی کی ہلاکت پر غم کا اظہار کیا ہے ۔
Published: undefined
ایران کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے بعد خطے اور دنیا میں پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے سلیمانی کی ہلاکت پر ایران اور ایران کے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا ۔
Published: undefined
واضح رہے کہ جمعہ کے روز عراق میں ہوئے امریکی فضائی حملے میں جنرل سلیمانی سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ۔ ایران نے گزشتہ روز ہی امریکہ سے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا ۔ دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی کشیدگی کا ماحول ہے اور اب امریکی حملے کے بعد حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں ۔ ایران کے انتقام لینے کے اعلان کے بعد امریکہ نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع اپنے سفارت خانے کے شہریوں کو فوری طور پر عراق چھوڑنے کو کہا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز