مشہور امریکی رسالہ ’فوربس‘ نے دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز ایک بار پھر امریکی کمپنی ایمزون کے بانی جیف بیزوز کےسر باندھا ہے۔
Published: undefined
میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق فوربس نے 35 ویں سالانہ ارب پتی افراد کی فہرست جاری کردی ہے، جس میں 2755 ارب پتی افراد کو شامل کیا گیا ہے۔اس سال جاری ہونے والی فہرست میں 500 سے زائد افراد کا اضافہ ہوا ہے، یعنی سال 2020 میں کورونا کے وبا کے باوجود لوگوں کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ور ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز امریکی کمپنی ایمزون کے بانی جیف بیزوز کے پاس چلا گیا، جن کی مجموعی دولت 177 ارب ڈالر ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق جیف بیزوز کی دولت اتنی زیادہ ہے کہ ان کے پاس دنیا کی امیر ترین خاتون سے تقریبا 100 ارب ڈالر زیادہ ہیں۔یہی نہیں بلکہ دنیا کے امیر ترین شخص کی دولت دنیا کی امیر ترین تین خواتین کے تقریباًمساوی ہے۔
Published: undefined
فوربس کی فہرست کے مطابق دنیا کی امیر ترین خاتون فرانسیسی کاروباری شخصیت و سماجی رہنما 67 سالہ فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرس ہے، جن کے اثاثے 74 ارب ڈالر سے کم ہیں۔جیف بیزوز کی دولت 177 ارب ڈالر جب کہ فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرس کی دولت محض 73 ارب 60 کروڑ ڈالر ہے جو کہ دنیا کے امیر ترین شخص سے 100 ارب ڈالر کم ہے۔دنیا کی امیر ترین خاتون فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرس معروف میک اپ و بیوٹی برانڈ ’لوریال‘ کی مالک ہیں، جو ان کے آباؤ اجداد نے قائم کیا تھا۔
Published: undefined
دنیا کی دوسری امیر ترین خاتون امریکی کاروباری خاتون 71 سالہ الائس والٹن ہیں جن کے ریٹیلر کمپنی وال مارٹ میں شیئرز ہیں اور ان کی دولت 61 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے۔دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون مکینزی اسکاٹ ہیں جو اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوز کی سابق اہلیہ ہیں اور انہیں ملنے والی دولت بھی سابق شوہر نے طلاق کے عوض دی تھی۔
Published: undefined
مکینزی اسکاٹ کی دولت 53 ارب ڈالر ہے اور دنیا کی تین امیر ترین خواتین کی مجموعی دولت 175 ارب ڈالر ہوتی ہے جو کہ دنیا کے امیر ترین شخص کی دولت کے تقریبا برابر ہے۔یعنی دنیا کی تینوں امیر خواتین جتنی دولت دنیا کے امیر ترین مرد کے پاس ہے۔دنیا کی چوتھی امیر ترین خاتون 58 سالہ امریکی خاتون جولیا کوچ ہیں جن کے پاس 46 ارب ڈالر سے زیادہ کی ملکیت ہے مگر ان کی دولت میں دیگر اہل خانہ کےبھی حصے ہیں۔
Published: undefined
دنیا کی پانچویں امیر ترین خاتون 75 سالہ اسرائیلی نژاد امریکی مریم ایڈلسن ہیں جب کے پاس 38 ارب ڈالر سے زائد کی دولت ہے۔مجموعی طور پر دنیا کی 10 امیر ترین خواتین کے پاس دنیا کے تین امیر ترین مرد حضرات جتنی دولت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز