دبئی: خواتین کے ہاں دو جڑواں بچوں کی پیدائش کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں مگر الجزائر میں ایک خاتون نے 5 جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام بچے اور ماں صحت مند او تندرست ہیں۔
Published: 09 Aug 2020, 11:13 AM IST
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الجزائر میں ایک خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی ایک ساتھ پیدائش کا واقعہ دارالحکومت کے جنوب مغربی صوبے عین الدفلی میں پیش آیا۔ بچوں کی پیدائش کا عمل آپریشن کے ذریعے انجام دیا گیا۔
Published: 09 Aug 2020, 11:13 AM IST
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق تمام بچوں اور ماںکی صحت تندرست ہے۔ زچگی کے عمل میں کام کرنے والی الجزائری طبی ٹیم کے ایک رکن نے نومولودوں کے ساتھ ایک فوٹیج بنائی ہے تاہم بچوں کا وزن نہیں بتایا گیا۔
Published: 09 Aug 2020, 11:13 AM IST
سوشل میڈیا پر پانچ بچوں کی پیدائش کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں نے اس پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیدا ہونے والے تمام جڑواں بچے ہیں۔ ان میں کوئی بچی نہیں۔ امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق پوری دنیا میں جڑواں بچوں کا تناسب 3 فی صد ہے۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: 09 Aug 2020, 11:13 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Aug 2020, 11:13 AM IST