کیلی فورنیا: کورونا کے منفی اثرات کی طرح طرح شکلیں نمودار ہو رہی ہیں۔ ایسے میں فضائی آلودگی متعدد طبی مسائل کا باعث بن سکتی ہے اور اب انکشاف ہوا ہے کہ اس کے نتیجے میں کووڈ- 19 کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ یہ انتباہ امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ احتیاطی تدابیر جیسے فیس ماسک کے استعمال سے کووڈ کا خطرہ 15 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے اور تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ ناقص ہوا کا زیادہ وقت تک سامنا ہونا ہر نئی لہر میں کووڈ- 19 کا شکار ہونے کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔
Published: undefined
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ احتیاطی تدابیر بیماری سے بچنے کے لیے مؤثر ہیں، مگر طویل وقت تک فضا میں موجود آلودہ ذرات کے جسم میں داخلے کی صورت میں کوئی مثبت اثر سامنے نہیں آسکا۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف انوائرمنٹل ریسرچ اینڈ پبلک ہیلتھ میں شائع ہوئے ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا کہ فضائی معیار کو بہتر بنانے اور احتیاطی تدابیر پالیسی ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ امریکہ کے جن حصوں میں فضائی معیار ناقص تھا وہاں کووڈ سے زیادہ اموات ہوئیں۔
Published: undefined
محققین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی خطرات کا بوجھ امریکہ اور عالمی سطح پر مساوی نہیں اور تحقیق میں فضائی آلودگی کے ہر عمر کے افراد کی صحت کو لاحق سنگین خطرات کے خدشات کو سامنے لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضا میں موجود فائن ذرات یعنی ایسے آلودہ ذرات جن کا حجم 2.5 مائیکرو میٹر سے چھوٹا ہے، دل اور پھیپھڑوں کے امراض کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ذرہ انسانی بال سے 30 گنا چھوٹا ہوتا ہے جبکہ زیادہ آلودہ مقامات پر رہنے والے عموماً زیادہ غریب ہوتے ہیں، آبادی گنجان ہوتی ہے اور کم تعلیم یافتہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی تحقیق میں طویل عرصے تک آلودہ ذرات کے اثرات اور کووڈ کے خطرے کے درمیان تعلق کا تجزیہ کیا گیا۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ گھر میں رہنے اور فیس ماسک جیسی پالیسیووں سے خطرے کو نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ حوالے سے تحقیق محدود ہے کیونکہ اس میں ریاستی یا کاؤنٹیز کی سطح پر فضائی آلودگی اور کووڈ کیسز کا تجزیہ کیا گیا اور انفرادی سطح پر ایسا نہیں ہوا۔ تاہم مجموعی طور پر نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ فضائی آلودگی کووڈ کا خطرہ بڑھانے والا اہم عنصر ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined