امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج سامنے آچکے ہیں اور ڈونالڈ ٹرمپ ایک بار پھر وائٹ ہاؤس میں اپنے قدم رکھنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس جیت سے ان کے حامیوں میں زبردست خوشی کا ماحول ہے۔ دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک بھی ٹرمپ کے بڑے حامی ہیں اور انہوں نے انتخابی تشہیر کے دوران ان کے لیے ووٹ بھی مانگے تھے۔ اب ٹرمپ کی جیت کا مسک کو کافی فائدہ ہوا ہے اور ان کی دولت ایک ہی دن میں 26.5 ارب ڈالر کی چھلانگ لگا کر 290 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اگر یہ اُچھال جمعرات کو بھی جاری رہتی ہے تو مسک کی دولت 300 ارب ڈالر کے کلب میں شامل ہو جائے گی۔ بدھ کو ان کی کمپنی ٹیسلا کے شیئر میں 14.75 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔
Published: undefined
خاص بات یہ ہے کہ جیت کے بعد ٹرمپ نے ایلن مسک کی خوب تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس ایک نیا راک اسٹار ہے۔ انہوں نے دو ہفتے تک میرے ساتھ تشہیری مہم میں حصہ لیا۔ اس دوران میں نے ان کے خلا میں بھیجے گئے راکیٹ کے بارے میں پوچھا، یہ بے حد شاندار ہے۔ میں مسک سے بے حد پیار کرتا ہوں، وہ شاندار انسان ہیں۔
Published: undefined
ٹرمپ کی کامیابی سے جن امریکی ارب پتیوں کی دولت میں اضافہ دیکھا گیا ہے ان میں جیف بیجوس، لیری ایلیسن، وارین بفیٹ، لیری پیج، سرگی برین، جین سین ہُوانگ، مائیکل ڈیل، اسٹیو بالمبر، بل گیٹس وغیرہ ہیں۔ بلومبرگ بلینیئر انڈیکس کے مطابق ایلن مسک کی دولت ایک ہی دن میں 26.5 ارب ڈالر بڑھ گئی جبکہ لیری ایلیسن کی دولت میں 9.88 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ وہیں وارین بفیٹ کی دولت 7.88 ارب ڈالر جبکہ لیری پیج کی 5.53 ارب ڈالر بڑھی ہے۔ سرگی برین نے 5٫17 ارب ڈالر تو جین سین ہُوانگ نے 4.86 ارب ڈالر کی کمائی کی ہے۔ اس کے علاوہ مائیکل ڈیل، اسٹیو بالمبر، بل گیٹس کی دولت میں بھی 1.82 ارب ڈالر سے لے کر 3.31 ارب ڈالر تک کا اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا
تصویر: پریس ریلیز