عالمی خبریں

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ڈبلیو ایچ او نے اٹھایا بڑا قدم، علیحدہ فاؤنڈیشن کا قیام

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیدروس گیبریسس اور ڈبلیو ایچ او فاؤنڈیشن کے بانی پروفیسر تھامس جیلٹنر نے کووڈ- 19 پر منعقد باقاعدہ پریس کانفرنس میں ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے۔

ڈونالڈ ٹرمپ
ڈونالڈ ٹرمپ 

اپنے باقاعدہ کام کاج کے لئے رکن ممالک کی مدد پر انحصار کرنے والی تنظیم عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس مجبوری کو ختم کرنے کی سمت میں قدم بڑھاتے ہوئے ڈبلیو ایچ او فاؤنڈیشن کے نام سے بدھ کو ایک نئی تنظیم کا قیام کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیدروس گیبریسس اور ڈبلیو ایچ او فاؤنڈیشن کے بانی پروفیسر تھامس جیلٹنر نے کووڈ- 19 پر منعقد باقاعدہ پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔ دونوں تنظیموں کے سربراہاں نے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے۔

Published: undefined

ڈاکٹر ٹیدروس نے بتایا کہ قانونی طورپر ڈبلیو ایچ او فاؤنڈیشن عالمی ادارہ صحت سے الگ تنظیم ہے جو سوئزرلینڈ میں رجسٹرڈ ہے۔ یہیں جنیوا میں ڈبلیوایچ او کا ہیڈکوارٹر بھی ہے۔ وہ ڈبلیوایچ او کے کام کاج کے لئے غیر روایتی ذرائع سے پیسے جمع کرائے گا۔ یہ پیسہ عام لوگوں اور وسیع سطح پر عطیہ کرنے والوں سے جمع کیا جائےگا۔ مفاہمت نامہ کے ذریعہ دونوں تنظیمیں ایک دوسرے سے وابستہ رہیں گی۔

Published: undefined

امریکہ کے ذریعہ پچھلے دنوں ڈبلیو ایچ او کو دی جانے والی مدد روکنے کے ضمن میں ڈبلیو ایچ او فاؤنڈیشن کا قیام اہم ہے۔ اس سے اقوام متحدہ کے تحت کام کرنے والا عالمی ادارہ صحت اپنے خرچ اور منصوبوں کے لئے رکن ممالک کی مدد پر منحصر نہیں رہے گا حالانکہ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ٹیدروس نے نئی تنظیم کے قیام اور امریکی مدد روکے جانے کے واقعہ کے درمیان کوئی تعلق ہونے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا منصوبہ دو سال پہلے تیار ہوا تھا اور اس سمت میں پچھلے ساتھ مارچ میں ہی کام شروع ہوگیا تھا۔

Published: undefined

ڈبلیو ایچ او سربراہ نے کہا کہ فاؤنڈیشن سے ملنے والی رقم رکن ممالک سے ملنے والی مدد کے علاوہ ہوگی۔ اس سے نئے منصوبوں پر کام شروع کرنے میں مدد ملے گی اور اس طرح ڈبلیو ایچ او کے کام کاج کا دائرہ بڑھ سکے گا۔ شروعات میں فاؤنڈیشن کے ذریعہ جمع کی گئی رقم کا استعمال کووڈ- 19 کی وبا سے لڑنے میں کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined