غزہ پٹی: اسرائیلی قابض فوج نے غزہ میں اتوار کے رات ساڑھے آٹھ بجے سے ہونے والی جنگ بندی کے بعد خبردار کیا ہے کہ اسرائیل فوج غزہ زیادہ بڑا حملہ کرنے والی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اپنے اس امکانی بڑے حملے کو وسیع دائرے میں غزہ کے عسکریت پسندوں پر حملے کا نام دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے اس بیان سے ذراہی پہلے اسرائیل نے اپنی طرف داغے گئے راکٹوں کا جواب دیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے 8.33 منٹ پر رات کو دیے گئے ایک مختصر بیان میں کیا ہے کہ فوج وسیع اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے اسلامی جہاد گروپ کو غزہ میں نشانہ بنائے گی۔'
اسرائیلی فوج نے جنگ بندی سے قبل حتیٰ کہ آٹھ بج کر انتیس منٹ پر بھی اپنے ہاں راکٹ حملوں کی وارننگ جاری کی تھی۔ واضح رہے اسرائیلی فوج کا یہ بیان اسرائیل اور اسلامی جہاد گروپ کے درمیان اتوار کی شب ساڑھے آٹھ بجے سے شروع ہونے والی جنگ بندی کے ساتھ ہی سامنے آگیا ہے۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز لڑائی چھڑنے کے بعد سے غزہ میں اسرائیل کی اس نئی جارحیت کا بنیادی ہدف جہاد اسلامی کے جنگجو اور ٹھکانے ہی رہے ہیں۔اسرائیلی فوج اور فلسطینی تنظیم غزہ میں سرحد پار فضائی بمباری اور راکٹ باری کا تبادلہ کر رہے ہیں اور غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 41 ہو گئی ہے۔ نیز جہادِ اسلامی نے اپنے ایک سینیر کمانڈر کے قتل کی تصدیق کی ہے۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined