عالمی خبریں

اقتدار گنوانے کے بعد بنگلہ دیش سے ہندوستان پہنچیں شیخ حسینہ، ہیلی کاپٹر کی ہنڈن ایئربیس پر لینڈنگ

بنگلہ دیش میں شدید پرتشدد مظاہروں کے درمیان وزیراعظم شیخ حسینہ استعفیٰ دے کر ڈھاکہ سے روانہ ہو گئیں۔ رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ شام تقریباً 5.30 بجے غازی آباد کے ہنڈن ایئربیس پہنچیں

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں شدید پرتشدد مظاہروں کے درمیان وزیراعظم شیخ حسینہ استعفیٰ دے کر ڈھاکہ سے روانہ ہو گئیں۔ رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ شام تقریباً 5.30 بجے غازی آباد کے ہنڈن ایئربیس پہنچیں۔ اس دوران امیگریشن ٹیم بھی ہنڈن ایئربیس پر موجود تھی۔

Published: undefined

دراصل، بنگلہ دیش میں مظاہروں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا تھا اور مظاہرین شیخ حسینہ کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ذرائع نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ’’وزیراعظم شیخ حسینہ اور ان کی بہن ریحانہ گن بھون (وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ) چھوڑ کر محفوظ مقام پر چلے گئے۔‘‘ خیال رہے کہ ڈھاکہ کی سڑکوں پر جاری رہنے والے تصادم کے دوران اتوار کے روز 100 کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں اور اب شیخ حسینہ ہنڈن ایئرپورٹ پر اتر چکی ہیں۔

Published: undefined

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے بعد مظاہرین نے ڈھاکہ کے پوش علاقے دھان منڈی میں ملک کے وزیر داخلہ اسد الزماں خان کمال کی رہائش گاہ پر توڑ پھوڑ کی اور اسے آگ لگا دی۔ ڈھاکہ ٹریبیون نے یہ معلومات دیتے ہوئے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ وزیر کی رہائش گاہ سے دھواں اٹھ رہا تھا اور وہاں توڑ پھوڑ کی جا رہی تھی۔ اسد الزماں خان نے جماعت اسلامی کے طلبہ ونگ جماعت شبیر اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) پر ملک میں جاری طلبہ کے احتجاج میں ان کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے پابندی عائد کر دی تھی۔

Published: undefined

دریں اثنا، بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزماں نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے کہا، ’’وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے بعد اب ہم حکومت کریں گے، عبوری حکومت بنا کر ملک چلائیں گے، ہمارا ملک نقصان ہو رہا ہے، املاک کا نقصان ہو رہا ہے، مجھے ذمہ داری دیں، میں سب کچھ سنبھال لوں گا۔‘‘

Published: undefined

دری اثنا، بنگلہ دیش کی صورت حال کے پیش نظر ہندوستان کے سرحدی علاقوں میں بھی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 4096 کلومیٹر طویل ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد کے ساتھ اپنی تمام اکائیوں کے لیے 'ہائی الرٹ' جاری کیا ہے۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) دلجیت سنگھ چودھری اور دیگر سینئر کمانڈر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کولکاتا پہنچ گئے ہیں۔ ایک سینئر افسر نے بتایا، ’’بی ایس ایف نے اپنے تمام فیلڈ کمانڈروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام اہلکاروں کو فوری طور پر سرحدی ڈیوٹی پر تعینات کریں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined