اسرائیل-فلسطین کی جنگ مزید شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ہفتہ کو اسرائیل کے ہوائی حملے میں حماس کے ایک سینئر کمانڈر کے بھی شہید ہونے کی اطلاع ہے۔ اسرائیل کے ذریعہ یہ ہوائی حملہ ایک گاڑی پر کیا گیا جس میں 4 دیگر افراد بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
نیوز ایجنسی رائٹرس نے فلسطینی خبررساں ایجنسی ڈبلو اے ایف اے (WAFA) کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملے میں مارے گئے لوگوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ جبکہ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے فلسطین کے ویسٹ بینک واقع تلکرم کے آس پاس ایک جنگجو سیل پر فضائی حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے حماس نے کہا کہ ہمارے جوانوں کو لے جا رہی ایک گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں تلکرم بریگیڈ کے ایک کمانڈر کی شہادت ہوئی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ بدھ کے روز راجدھانی تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد پوری دنیا میں ایک ہلچل سی پیدا ہوگئی ہے اور اسرائیل-فلسطین جنگ کے تباہ کن صورت حال اختیار کرنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جہاں ایک طرف اسرائیل لگاتار فلسطینیوں اور ان کا ساتھ دینے والوں پر حملے کر رہا ہے وہیں حماس بھی بے قصور بچوں، عوام اور اپنے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی موت کا بدلہ لینے کے فراق میں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined