واشنگٹن: ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک ٹوئٹر کے نئے مالک بن گئے ہیں اور لگاتار متحرک ہیں۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کے مالک بننے کے فوری بعد ٹوئٹر کے سی ای او پراگ اگروال اور سی ایف او نیڈ سیگل کو کمپنی سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اسے کمپنی کے صدر دفتر (ہیڈ کوارٹر) سے بھی باہر نکال دیا گیا ہے۔
Published: undefined
ایلون مسک نے رواں سال 13 اپریل کو ٹوئٹر کی خریداری کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 54.2 ڈالر فی شیئر کے حساب سے 44 بلین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی تھی لیکن پھر اسپام اور جعلی اکاؤنٹس کی وجہ سے انہوں نے اس معاہدے کو مؤخر کر دیا۔ بعد ازاں، 8 جولائی کو مسک نے معاہدہ توڑنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے خلاف ٹوئٹر نے عدالت سے رجوع کیا تھا لیکن پھر اکتوبر کے اوائل میں مسک نے اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے دوبارہ معاہدہ مکمل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس دوران ڈیلاویئر کی عدالت نے 28 اکتوبر تک ڈیل مکمل کرنے کا حکم دیا۔ ایلون مسک نے ایک روز قبل یعنی 27 اکتوبر کو ٹوئٹر کے دفتر پہنچ کر سب کو حیران کر دیا تھا۔
Published: undefined
نیوز ایجنسی روئٹرز نے اس معاملے سے وابستہ لوگوں کے حوالے سے بتایا کہ مسک نے ٹوئٹر کے سی ای او پراگ اگروال، سی ایف او نیڈ سیگل اور قانونی امور کی پالیسی کے سربراہ وجئے گاڈے کو باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔ مسک نے ان پر الزام لگایا کہ وہ انہیں اور ٹویٹر کے سرمایہ کاروں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کے حوالہ سے گمراہ کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق جب ایلون مسک کا ٹوئٹر کے ساتھ سودا مکمل ہوا تو اگروال اور سیگل دفتر میں موجود تھے۔ اس کے بعد انہیں دفتر سے باہر نکال دیا گیا۔ تاہم اس حوالے سے ٹوئٹر، ایلون مسک یا کسی عہدیدار کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
Published: undefined
حال ہی میں خبر آئی تھی کہ ایلون مسک کی ٹوئٹر میں آمد کے ساتھ ہی کمپنی کے ملازمین کی نوکریاں ختم ہو سکتی ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے انٹرویوز اور دستاویزات کے حوالے سے بتایا تھا کہ ٹوئٹر خریدنے کے بعد مسک کمپنی کے 75 فیصد ملازمین کو برطرف کر سکتے ہیں۔
ایلون مسک ایک روز قبل ہی سان فرانسسکو میں واقع ٹوئٹر کے ہیڈ کوارٹر پہنچے تھے۔ انہوں نے ہیڈ کوارٹر کی ایک ویڈیو بھی ٹوئٹ کی تھی۔ ویڈیو میں ایلون مسک کے ہاتھ میں ایک ’سنک‘ نظر آ رہا تھا۔ ہیڈ کوارٹر پہنچنے کے کچھ دیر بعد انہوں نے اپنے ٹوئٹر بائیو کو بھی اپ ڈیٹ کیا۔ انہوں نے اپنے بائیو میں 'چیف ٹوئٹ' لکھ لیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined