دوحہ: افغانستان میں طالبان نے خواتین کے لیے خاص طور پر شاپنگ مالز میں کام کرنے سے متعلق نئی پابندیوں کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے۔ قطر کے دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے افغانستان میں خواتین کے لیے نئی پابندیوں کے بارے میں میڈیا رپورٹس کو مسترد کیا۔
Published: undefined
العربیہ براڈکاسٹر نے منگل کو ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ طالبان کی زیر قیادت عبوری افغان حکومت آئندہ 10 دنوں میں ملک میں خواتین کے بیوٹی سیلون بند کر دے گی اور شاپنگ مالز میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی کا حکم دیا ہے۔
شاہین نے کہا کہ یہ اطلاع غلط ہے، متعلقہ دفتر اس بیان کو مسترد کرتا ہے۔ واضح رہے کہ2021 میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد عبوری افغان حکومت برسراقتدار آئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز