ماسکو: افغانستان میں قیام امن اور مفاہمت کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دوحہ میں امن مذاکرات کے دوران افغانستان میں دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والے تشدد کو کم کرنے کی اپیل کی ہے۔ اتوار کے روز زلمے خلیل زاد نے کہا کہ ’’گزشتہ کچھ دنوں میں افغانستان میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ مایوس کن ہے کیونکہ بہت سارے افغان شہری اس میں ہلاک ہوئے ہیں۔ افغانستان امن مذاکرات کے حالیہ آغاز کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ دونوں فریق تشدد کو کم کریں۔
Published: undefined
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین جاری امن مذاکرات کے باوجود گزشتہ دنوں پرتشدد جھڑپوں اور بم دھماکوں کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ اتوار کے روز ایک مقامی ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کے صوبے ارزگان میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسند گروپ کے مابین جاری جھڑپوں میں کم از کم دس پولیس افسران اور 15 طالبان ارکان ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ ارزگان کے ضلع گزاب میں سیکڑوں طالبانیوں نے افغان سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا اور گزشتہ تین دنوں میں بیشتر علاقوں پر کنٹرول کر لیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined