تہران: ایران میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔جس میں طالبان نے کہا ہے کہ وہ کابل پر قبضہ نہیں کریں گے۔ یہ کابل حکومت کے لئے راحت بھری خبر ہو سکتی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران میں طالبان اور کابل انتظامیہ میں مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، طالبان کا کہنا ہے کہ کابل پر طاقت سے قبضہ نہیں کریں گے۔
Published: undefined
اعلامیے کے مطابق تمام فریقین نے اس بات پر متفق ہوگئے کہ افغان مسئلے کا حل جنگ نہیں ہے، تمام تر کوششیں سیاسی اور پر امن حل ڈھونڈنے کے لیے ہونی چاہئیں۔ افغان حکومت اور طالبان نے پرامن سیاسی حل اور اسلامی ریاست کے قیام کے لیے مذاکرات کے اس سلسلے کو جاری رکھنے پر بھی رضامندی ظاہر کی تاہم مذاکرات کے لیے اگلی تاریخ اور مقام کا تعین نہیں ہوسکا۔
Published: undefined
مشترکہ بیان میں دونوں جانب سے افغانستان کے عوام کی املاک، مساجد اور اسپتالوں سمیت تمام عوامی اداروں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور ان حملوں میں ملوث افراد کے خلاف سزا پر بھی اتفاق کیا گیا۔ بعد ازاں ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں فریقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امن کی خاطر جنگ میں بہادری دکھانے کے بجائے امن میں بہادری دکھانا زیادہ اہم ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined