عالمی خبریں

کوریا میں کورونا وائرس کے تقریباً پانچ ہزار نئے معاملے، مزید 64 مریضوں کی موت

کوریا میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے 36 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 9 کا تعلق دیگر ممالک سے اور 27 مقامی کیسز ہے۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی 

سیول: جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً پانچ ہزار افراد ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ مزید 64 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کے 4954 نئے کیسز کے ساتھ اس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 4,82,310 ہو گئی ہے اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 3957 ہو گئی ہے۔ متاثرین میں 774 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب کوریا میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے 36 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 9 کا تعلق دیگر ممالک سے اور 27 مقامی کیسز ہے۔ ملک میں اب تک چار کروڑ 27 لاکھ 33 ہزار 49 افراد کو کووڈ-19 کی خوراک دی گئی ہے، جن میں سے چار کروڑ 14 لاکھ 10 ہزار 206 افراد نے پوری خوراک لی ہے، جبکہ 42 لاکھ 42 ہزار 449 افراد کو بوسٹر ڈوز دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined