عالمی خبریں

فسادات زدہ بنگلہ دیش سے تقریباً 1000 ہندوستانی طلباء کی وطن واپسی

بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری طلباء کے احتجاج کی وجہ سے حالات بدستور تشویشناک ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تقریباً 1000 ہندوستانی طلباً وہاں سے ہندوستان واپس آ گئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری طلباء کے احتجاج کی وجہ سے حالات بدستور تشویشناک ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تقریباً 1000 ہندوستانی طلباء وہاں سے ہندوستان واپس آ گئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے ہندوستانی شہریوں کی واپسی کے لیے تمام انتظامات کئے۔ سول ایوی ایشن، امیگریشن، لینڈ پورٹ اور بی ایس ایف حکام کے ساتھ تال میل قائم کیا گیا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق مختلف زمینی بندرگاہوں سے 778 ہندوستانی طلباء ہندوستان واپس آئے ہیں، جبکہ ڈھاکہ اور چٹاگانگ ہوائی اڈوں سے تقریباً 200 طلباء معمول کی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لوٹے۔ ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن اور چٹاگانگ، راجشاہی، سلہٹ اور کھلنا میں اسسٹنٹ ہائی کمیشن بنگلہ دیش میں حالیہ پیش رفت کے بعد ہندوستانی شہریوں کی وطن واپسی میں مدد کر رہے ہیں۔

Published: undefined

وزارت خارجہ نے کہا کہ مقامی حکام کے ساتھ مل کر ہائی کمیشن اور اسسٹنٹ ہائی کمیشن ہندوستان-بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر محفوظ سفر کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا، ’’ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن اور ہمارے ساتھی ہائی کمیشن بنگلہ دیش کی مختلف یونیورسٹیوں میں مقیم 4000 سے زائد طلباء کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ضروری مدد فراہم کر رہے ہیں۔ نیپال اور بھوٹان کے طلباء کو بھی ہندوستان میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined