واشنگٹن: ناٹو کے سکرٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ اور افغانستان میں مفاہمت کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں تین دن کی جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے امن کی راہ نکلنی چاہیے۔ جینس اسٹولٹن برگ نے ہفتہ کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ’’عید کے موقع پر تین دن کی جنگ بندی پر افغانستان حکومت اور طالبان کے بیانات کا میں خیر مقدم کرتا ہوں۔ تمام فریقوں کو امن کے لئے اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ناٹو افغانستان کی طویل مدتی سلامتی کے لئے مصروف عمل ہے‘‘۔
Published: undefined
اس دوران امریکہ کے خصوصی نمائندے خیل زاد نے کہا کہ امن کے لئے اس موقع کو نہیں گنوانا چاہیے، امریکہ اس میں مدد کرے گا۔ خلیل زاد نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’دیگر مثبت اقدامات پر فوری طور پر عمل کرنا چاہیے، مثلاً دونوں پارٹیوں کی جانب سے امریکہ طالبان کے معاہدے کے تناظر میں باقی قیدیوں کی رہائی، تشدد میں کمی لانا، اور انٹر-افغان مذاکرات کے آغاز کے لئے ایک نئی تاریخ رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ قدم امن عمل میں تیزی لانے کا موقع فراہم کرتا ہے‘‘۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ دہشت گرد تنظیم طالبان نے ہفتہ کو عید الفطر کے موقع پر افغانستان میں تین دن کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امن کی پیشکش میں توسیع کر رہی ہے اور انہوں نے افغان قومی دفاع سیکورٹی فورسز کو اتوار کو مؤثر ہونے والے اس جنگ بندی پر عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined