عالمی خبریں

کرو-8 مشن کی گھر واپسی میں طوفان نے ڈالا رخنہ، سنیتا اور ولمور ’آئی ایس ایس‘ میں درماندہ

کرو-9 مشن کے تحت سنیتا ولیمس اور بُچ ولمور کو فروری 2025 تک زمین پر واپس لانے کا ہدف ہے۔ جون مہینے سے ہی دونوں خلا باز انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ناسا، تصویر آئی اے این ایس
ناسا، تصویر آئی اے این ایس 

ناسا اور اسپیس ایکس کے کرو-8 مشن کی زمین پر واپسی شدید طوفان کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ہے۔ فلوریڈا میں موسم کی غیر یقینی صورتحال کے سبب مشن کی واپسی بدھ تک رک گئی ہے، جس کے نتیجے میں خلائی مسافر سنیتا ولیمس اور بُچ ولمور آئی ایس ایس میں درماندہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، اس مشن کی زمین پر واپسی کے بعد ہی اسپیس کرو-9 مشن چلایا جائے گا۔

خلائی ایجنسی ناسا نے اعلان کیا ہے کہ فلوریڈا میں شدید طوفان کے باعث اسپیس کرو-8 مشن کی گھر واپسی بدھ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے اَن ڈاکنگ کی کوشش ممکن نہیں، اور اس وقت خلائی مسافر سنیتا ولیمس اور بُچ ولمور انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں محصور ہیں۔ مشن کے افسران موسم کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں تاکہ مناسب وقت پر واپسی کا فیصلہ کیا جا سکے۔

Published: undefined

کرو-8 کے اراکین میتھیو ڈومنک، مائک بیرٹ، جینیٹ ایپس (سبھی ناسا سے) اور روسکوسموس کے الیکژنڈر گریبنکن نے منصوبہ بند طریقہ سے روانگی کی تیاری کی ہے۔

ناسا اور اسپیس ایکس کرو-8 مشن کی حالت پر باریکی سے نظر بنائے ہوئے اور اگر حالت میں سدھار ہوتا ہے تو وہ آج رات 9.05 بجے (کل صبح 6.35 بجے ہندوستانی وقت کے مطابق) تک ان ڈاکنگ کی کوشش نہیں کریں گے۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی ہے کہ اس ہفتہ کے آخر میں سدھار ہوگا۔ اس سے کرو-8 مشن کے زمین پر واپسی کے لیے ایک محفوظ وقت مل سکتا ہے۔

Published: undefined

ناسا اور اسپیس کرو-8 مشن کرو-9 کا پیش رو مشن ہے، اس کا مقصد خلاباز بُچ ولمور اور سنیتا ولیمس کو آئی ایس ایس سے واپس لانا ہے۔ سنیتا ولیمس اور بُچ ولمور کو اس سال جون میں بوئنگ کے اسٹار لائنر خلائی جہاز پر 8 دنوں کے مشن کے لیے آئی ایس ایس بھیجا گیا تھا۔ حالانکہ اسٹار لائنر میں تکنیکی خامی کی وجہ سے جہاز کو سنیتا ولیمس اور بُچ ولمور کے بغیر ہی زمین پر لوٹنا پڑا تھا۔ کرو-9 مشن میں سنیتا اور ولمور کو فروری 2025 تک واپس لانے کا ہدف ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined