لبنان سے راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیلی فوج نے لبنان کے علاقے پر بمباری شروع کر دی ہے۔ کچھ متضاد اطلاعات موصول ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کے ترجمان نے جانکاری دی ہے کہ راکٹ اسرائیلی حدود کے اندر پھٹ گئے تھے۔ اس معاملے میں العربیہ کے نامہ نگار نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں کفر شوبا کے ارد گرد کے علاقے کو 20 سے زیادہ گولوں سے نشانہ بنایا۔ اسرائیل نے لبنان کے ساتھ سرحدی واقعات کے بعد شمالی بستیوں کو ہدایات جاری نہیں کیں۔
Published: undefined
دوسری طرف اسرائیلی چینل 13 نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل صورتحال کو پرسکون کرنے کے لیے یونیفل کے ذریعہ لبنان کو پیغامات بھیجے گا۔ یونیفل اقوام متحدہ کی لبنان میں عارضی طور پر موجود فورس کو کہا جاتا ہے۔ تین سیکورٹی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ کم از کم ایک میزائل جنوبی لبنان سے اسرائیل کی طرف داغا گیا۔
Published: undefined
العربیہ کے مطابق کفر شوبا سے ایک میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل کی طرف سے جنوبی لبنان کی طرف دو گولے داغے گئے۔ گولے جنوبی لبنان کے غیر آباد علاقوں میں گرے اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری طرف لبنانی فوج نے کہا ہے کہ آج جنوب سے کوئی راکٹ فائر نہیں کیا گیا۔ کسی فریق نے راکٹوں کو داغے جانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی لبنانی فوج یا جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی طرف سے ابھی تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز سے لبنان-اسرائیلی سرحد پر سیکورٹی الرٹ کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے بعد لبنانی فوج نے ملک کے جنوب میں کفر شوبا کے سرحدی علاقے میں اہلکار تعینات کر دیئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined