عالمی خبریں

افریقہ میں منکی پاکس کا بڑے پیمانے پر پھیلاؤ، عالمی ادارہ صحت نے عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کانگو اور افریقہ کے دیگر علاقوں میں منکی پاکس کے پھیلاؤ کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا ہے

منکی پاکس، تصویر یو این آئی
منکی پاکس، تصویر یو این آئی 

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کانگو اور افریقہ کے دیگر علاقوں میں منکی پاکس کے پھیلاؤ کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا، ’’منکی پاکس سے متعلق ہنگامی کمیٹی نے میٹنگ کی اور مجھے مشورہ دیا کہ ان کی نظر میں یہ صورتحال بین الاقوامی سطح پر باعث تشویش اور صحت عامہ کی ایمرجنسی ہے۔ میں نے وہ مشورہ قبول کر لیا ہے۔‘‘

Published: undefined

ڈبلیو ایچ او نے یہ اعلان اس لئے کیا ہے کیونکہ 12 سے زائد ممالک میں بچوں اور بڑوں میں منکی پاکس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور وائرس کی ایک نئی شکل پھیل رہی ہے اور براعظم میں ویکسین کی خوراکیں بہت کم دستیاب ہیں۔

اس ہفتے کے شروع میں ’افریقہ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن‘ سی ڈی ایس نے اعلان کیا تھا کہ منکی پاکس کا پھیلنا ایک صحت عامہ کی ایمرجنسی ہے، جس میں 500 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ اس نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی مدد کی اپیل کی تھی۔

Published: undefined

ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا، ’’یہ وہ چیز ہے جس سے ہم سب کو تشویش ہونی چاہیے۔ افریقہ اور اس سے باہر اس کے پھیلنے کا امکان بہت تشویشناک ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او ہمارے ملک اور علاقائی دفاتر کے ساتھ ساتھ افریقہ سی ڈی سی، این جی اوز، سول سوسائٹیز اور دیگر شراکت داروں کے ذریعے متاثرہ ممالک اور اس بیماری کی زد میں آنے والے لوگوں کے لئے کام کر رہا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined