صنعاء: یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں یمن کی حکومت نواز فورسز کے نو ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ جانکاری اتوار کو فوج کے ایک افسر نے دی۔ اہلکار نے بتایا کہ آج صوبہ صعدہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں نو فوجیوں کی موت ہوگئی۔
Published: undefined
دوسری جانب فوج سے وابستہ مقامی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ "حکومت حامی فورسز کا ایک گشتی دستہ صعدہ صوبے کے البوکا میں حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آ گیا۔" ذرائع نے بتایا کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوج کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور نو فوجی مارے گئے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں نے حالیہ دنوں میں صعدہ کے قریبی علاقوں میں سینکڑوں بارودی سرنگیں اور متعدد قسم کے طاقتور دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈی) بچھائے ہیں۔ اہلکار کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت کی سیکورٹی فورسز کو اپنے (حوثی باغیوں) گڑھ کی جانب بڑھنے سے روکنے کی کوشش میں اپنے اہم گڑھ کے ایک بڑے علاقے میں بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined