واشنگٹن: ہندوستان سمیت تقریباً سو ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ طالبان نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ کابل چھوڑ کر جانے والے دیگر ممالک کے سبھی شہریوں اور افغان شہریوں، جن کے پاس مناسب سفری دستاویزات ہیں، کو محفوظ انخلا کی اجازت دی جائے گی۔ سرکاری ذرائع نے پیرکے روزیہ اطلاع دی۔ یہ بیان افغانستان سے غیر ملکی شہریوں کے انخلا کی ڈیڈ لائن سے محض ایک دن پہلے آیا ہے۔
Published: undefined
امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے اتوار کو ’افغانستان انخلاء سفری یقین دہانیوں پر مشترکہ بیان‘ کے عنوان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہمیں طالبان سے واضح توقعات ہیں۔ ہم اس کی تصدیق کرنے والے طالبان کے عوامی بیانات پر توجہ دیتے ہیں‘‘۔
Published: undefined
امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’آج تقریباً سو ممالک نے طالبان کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانیوں پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے کہ ہمارے ممالک سے ٹریول اتھارٹی والے تمام غیر ملکی شہری اور کسی بھی افغان شہری کو محفوظ طریقے سے افغانستان سے باہر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم طالبان کو اس عزم پر قائم رکھیں گے‘‘۔
Published: undefined
مشترکہ بیان میں کہا گیا ’’ہم سب اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ ہمارے شہری، رہائشی، ملازمین اور افغانی جنہوں نے ہمارے ساتھ کام کیا ہے اور جو خطرے میں ہیں وہ افغانستان سے باہر کے مقامات پر آزادانہ طور پر سفر کر سکتے ہیں‘‘۔ امریکہ 31 اگست یعنی منگل کو اپنی افواج اور اہلکاروں کا انخلا مکمل کر لے گا لیکن اس نے کہا ہے کہ اگر کچھ امریکی شہری رہ جاتے ہیں تو وہ طالبان سے انہیں محفوظ راستے کی اجازت کی توقع کرے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز