امریکہ میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے معاملے میں ملزم منی پولس کے 4 سابق پولس افسران میں سے ایک افسر تھامس لین کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق تھامس لین نامی اس افسر کو 10 لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ تھامس لین کے وکیل ارل گرے نے اس سلسلے میں کہا کہ ان کے موکل نے فلائیڈ کو بچانے کی کوشش کی تھی۔ اس نےایمبولینس میں بھی فلائیڈ کو ہوش میں لانے کی کوشش کی تھی، لیکن اسے بچایا نہیں جا سکا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ جارج فلائیڈ کی گزشتہ دنوں پولس حراست میں موت ہو گئی تھی اور اس سلسلے میں پوری دنیا میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ امریکہ میں کئی مقامات پر پرتشدد مظاہرے ہوئے اور تشدد کی آگ وہائٹ ہاؤس تک بھی پہنچ گئی تھی جب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو فیملی کے ساتھ زیر زمین بنکر میں پناہ لینے کے لیے مجبور ہونا پڑا تھا۔ جارج فلائیڈ کی موت کے خلاف امریکہ اور کئی دوسرے ممالک میں مظاہرے اب بھی چل رہے ہیں۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز