سیول: جمعرات کی علی الصبح جنوبی کوریا کے شہر ڈائے گو کے ایک صوبائی اسپتال میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے بعد تقریباً 200 مریضوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ یونہاپ نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کے فائر حکام کے حوالے سے بتایا کہ آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجے ڈائے گو میں واقع ایک اسپتال کے پارکنگ ٹاور میں لگی تھی، جہاں تقریباً 170 فائربریگیڈ کے عملے اور 65 فائر انجن گاڑیوں نے دو گھنٹے کی سخت کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
Published: undefined
حکام نے بتایا کہ اسپتال سے نکالے گئے مریضوں میں سے ایک 70 سالہ خاتون نے بتایا کہ سانس لینے میں دشواری کے باعث اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا تھا۔ پولیس اور فائر بریگیڈحکام آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگا رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula
تصویر: پریس ریلیز