عالمی خبریں

امریکی ڈاکٹروں کا ایک وفد غزہ کی پٹی کے خان یونس شہر میں زخمیوں کے سرجیکل آپریشن کے لیے پہنچا

جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار محصور غزہ شہر میں امدادی سامان پہنچایا گیا جہاں لاکھوں افراد بھوک اور شدید سردی میں تکلیف دہ حالات میں جی رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>غزہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

غزہ، تصویر آئی اے این ایس

 

غزہ: جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار محصور غزہ شہر میں امدادی سامان پہنچایا گیا جہاں لاکھوں افراد بھوک اور شدید سردی میں تکلیف دہ حالات میں جی رہے ہیں۔ دوسری طرف غزہ کی پٹی میں مریضوں اور زخمیوں کی طبی امداد کے لیے آنے والے ڈاکٹر انسانی تباہی اور زخمیوں کی حالت زار دیکھ کر کانپ کر رہ گئے۔

Published: undefined

محصور رہائشیوں کی طرف سے زبردست بھگدڑ کے درمیان امداد داخل ہوئی۔ جنوب میں خان یونس میں اسرائیلی ٹینکوں کی زمینی دراندازی اور فضائی بمباری جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی خان یونس کے شہریوں کو وہاں سے نکل جانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

العربیہ کے نامہ نگار نے کچھ عینی شاہدین سے ملاقات کی جنہوں نے بتایا کہ الامل ہسپتال کے قرب و جوار میں واقع الامل محلے پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کا اندیشہ ہے۔

Published: undefined

دریں اثناء امریکی ڈاکٹروں کا ایک وفد غزہ کی پٹی کے خان یونس شہر میں زخمیوں کے سرجیکل آپریشن کے لیے پہنچا ہے۔ یہ سرجریز رواں ہفتے ہونے والی ہیں مگر دوسری طرف ہسپتالوں میں ناقص آلات اور طبی سامان کی عدم موجودگی کی وجہ سے ڈاکٹروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکی وفد کے جنرل سپروائزر نے اس تناظر میں کہا کہ "تمام جگہوں پر ہر طرف تباہی ہسپتالوں میں لوگوں کو اپنی مرضی سے نہیں بلکہ منصوبے کے مطابق گھروں سے نکالتے ہوئے دیکھنا دل دہلا دینے والا ہے۔ میرا مطلب ہے کہ شدید سردی میں پلاسٹک کے خیموں میں رہنے والوں کو دیکھ کر دل کانپ اٹھتا ہے"۔

Published: undefined

ایک چھوٹی بس سرجنوں کو ناصر میڈیکل کمپلیکس اور غزہ کے یورپی ہسپتال لے گئی جہاں انہیں غزہ کی پٹی کے محصور باشندوں کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک ہفتے تک قیام کرنا ہے۔

غزہ کی پٹی میں ہسپتالوں کے ڈائریکٹر جنرل محمد ذقوت نے کہا کہ "ہم نے بارہا درخواست کی ہے کہ ایسے وفود غزہ کی پٹی میں داخل ہوں، ان کی اشد ضرورت ہے۔ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں بے شمار زخمیوں کے آپریشن کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ یقیناً ڈاکٹروں کے وفود میں ماہر سرجن شامل ہیں جو نازک سرجری کر سکتے ہیں۔ انشاء اللہ جب تک وہ رہیں گے غزہ میں زخمیوں کے علاج میں مدد ملے گی اور انہیں فائدہ پہنچے گا‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined