اگر کوئی کمپنی آپ کو تنخواہ دیتی ہے تو یقیناً وہاں آپ کو بیٹھ کر یا پھر مارکیٹ میں نکل کر کام کرنا ہوتا ہے۔ پھر جب آپ گھر پہنچتے ہیں تو دل کو بہلانے کے لیے ٹی وی پروگرام یا پھر فلمیں دیکھتے ہیں۔ لیکن آپ کو کیسا لگے گا اگر کوئی کمپنی آپ کو ’نیٹ فلکس‘ دیکھنے اور ’پزا‘ کھانے کے لیے تنخواہ دے۔ یقیناً یہ حیران کرنے والی بات ہے، لیکن ایک امریکی کمپنی کچھ ایسا ہی آفر دے رہی ہے۔
Published: undefined
دراصل امریکی ویب سائٹ ’بونس فائنڈر‘ لیگل گیمبلنگ سائٹس کے لیے معاہدوں کا تجزیہ آفر کرتی ہے اور اسے اب ایک ’پروفیشنل واچر‘ کی ضرورت ہے اور یہی وجہ ہے کہ کمپنی’نیٹ فلکس‘ دیکھنے کا جاب آفر کر رہی ہے۔ بونس فائنڈر نامی اس ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی سال 2021 میں لاک ڈاؤن ختم ہوگا، ایک نئی جاب آفر کرنے والے ہیں۔ انھوں نے بتایا ہے کہ وہ اس سال خوشیاں بانٹنا چاہتے ہیں اور یہ جاب انتہائی دلچسپ ہوگی۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے کئی علاقوں اور کچھ دیگر ممالک میں بھی اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
Published: undefined
کمپنی نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا ہے کہ 9 فروری کو ’عالمی یوم پزا‘ ہے اور اس دن ایک خوش قسمت نوکری پیشہ کو پزا کھانے اور تین نیٹ فلکس دیکھنے کے لیے 500 ڈالر یعنی تقریباً 36500 روپے دیئے جائیں گے۔ یہ جاب آفر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ لوگ اس پر الگ الگ طرح کے رد عمل کا اظہار بھی کر رہے ہیں اور کئی یوزرس لکھ رہے ہیں کہ ’’ملازمت ہو تو ایسی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined