واشنگٹن: امریکی لڑاکا طیارے نے چین کے اس جاسوسی غبارے کو مار گرایا ہے، جس نے ملک میں دہشت پھیلا رکھی تھی۔ پینٹاگون نے غبارے کو جنوبی کیرولینا کے ساحل پر نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ جاسوس غبارہ چین کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے، امریکی صدر نے چینی غبارہ مار گرانے پر امریکی فوج کو مبارکباد دی ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق غبارے کو نشانہ بنائے جانے سے قبل امریکہ میں تین ہوائی اڈوں کو بند کر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ حفاظتی اقدام کے تحت اس نے اپنی فضائی حدود کو بھی بند کر دیا تھا۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ کارروائی دانستہ اور قانون کے مطابق کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی یہ ظاہر کرتی ہے کہ صدر بائیڈن اور ان کی قومی سلامتی کی ٹیم ہمیشہ امریکی عوام کی حفاظت اور سلامتی کو اولیت دے گی۔ امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ چین کی جانب سے ہماری خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔
Published: undefined
چینی غبارہ چند دنوں سے امریکہ کے اوپر پرواز کررہا تھا، امریکی میڈیا کے مطابق ابتدا میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اسے نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔
وہیں، غبارے کو مار گرائے جانے پر چین نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ چین نے جمعہ کے روز غبارے کی ملکیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ موسم کی صورتحال جانچنے والا غبارہ ہے جو اپنے راستے سے بھٹک گیا ہے۔ چین نے کہا تھا کہ امریکی فضائی حدود میں غبارے کے غیر ارادی داخلے اور صورتحال پر افسوس ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined