واشنگٹن: امریکی محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2020 میں اس وقت کے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن جیسی اعلیٰ شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک کرنے کے معاملے میں ایک برطانوی شہری کو قصوروار پایا گیا ہے۔ منگل کو محکمہ کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے ایک شہری نے آج نیویارک میں سائبر اسٹاکنگ اور کئی معاملات میں اپنے کردار کا اعتراف کیا، جس میں کمپیوٹر ہیکنگ اور جولائی 2020 کی ٹوئٹر ہیکنگ شامل ہے۔ بیان میں کہا گیا، "جوزف جیمز او کونر عرف پلگاؤک (23) کو 26 اپریل کو اسپین سے لایا گیا تھا۔
Published: undefined
سال 2020 میں ٹوئٹر ہیک نے سوشل میڈیا سائٹ پر 100 سے زائد ہائی پروفائل لوگوں کے اکاؤنٹس کو ہیک کیا تھا۔ ہیک کئے گئے اکاؤنٹس میں سے کچھ دیگر مشہور لوگوں ایلن مسک، سابق صدر براک اوباما اور سرمایہ کار وارن بفیٹ کے اکاؤنٹس بھی شامل تھے۔
Published: undefined
محکمہ انصاف نے کہا کہ او کونر اوران کے سازشی ساتھیوں نے ہٹن کمپنی سے تقریباً 794000 ڈالر کی کرپٹوکرنسی چوری کرنے کے لئے سائبر دراندازی کرنے کے لئے سبسکرائبر آئیڈینٹی ماڈیول (ایس آئی ایم) سویپ کا استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، جو انفراسٹرکچر اور متعلقہ سافٹ ویئر مہیا کرتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined